کوہاٹ (مانند نیوز)ایس ایچ او ایم آر ایس قسمت خان کی قیادت میں پولیس کی تازہ کارروائی میں 3 مسلح افراد بھی دھر لئے گئے۔کارروائی میں زیر حراست منشیات فروشوں میں نسیم گل سکنہ بڑھ، انار گل سکنہ میروزئی اور صفی اللہ سکنہ توغ بالا شامل ہیں۔پکڑے گئے منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 6025 گرام چرس اور 3 بوتل شراب برآمد۔زیر حراست مسلح ملزمان کے قبضے سے پولیس کو 3 پستول اور درجنوں کارتوس ملے ہیں۔کریک ڈاؤن کے دوران زیر حراست منشیات فروشوں اور مسلح افراد کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں الگ الگ مقدمات درج۔