پشاور(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ یتیم بچے خود کو لاچار اور بے سہارا نہ سمجھیں، آزمائشیں انسان کو مضبوط بناتی ہیں اس لیے وہ زندگی میں درپیش چیلنجوں سے نہ گھبرائیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں،والدین کے سائے سے محروم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔ان خیالات کا اظہار  انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج مردان میں  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام100 یتیم ولاچار بچوں میں ونٹر سیزن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پرچائلڈ پروٹیکشن یونٹ مردان کے آفیسر عمیر ساجد،ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کی لوکل ریسورس پرسن نصرت آراء،فیہمہ بی بی،ریحانہ شکیل،زینت بی بی،خواتین کونسلر فیاض کوثر، کوثر وسیم،  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غنی رحمان،اسماعیل شاہین،حاجی اکبر خان، احمد شاہ،اعجاز خان بے گناہ،لیبرآرگنائزیشن کے حسن حساس،بدرمنیر آرگنائزیشن کے جاوید یوسفزئی،عنایت پاپا اور خدائی خدمتگار فضل شاہ نے  یتیم اور لاچار بچوں میں ونٹر سیزن پیکج تقسیم کیا، تقریب سے  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے سر پرست اعلیٰ حاجی کفایت اللہ، چیئر مین محمد پرویز، ریڈیو آرجے اجمل شاہ یوسفزئی،پشتو شاعر مہر اندیش، ڈاکٹر نرگس ادا، فیاض الا سلام اور دیگر نے خطاب کیا، جمال شاہ مہمند نے کہا کہ اسلام نے یتیم کی مدد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے، ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے اس دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمیں سماجی شعبے میں اچھا کردار اداکررہی ہیں مخیر حضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں۔ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز نے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ  ونٹر سیزن پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے