لوئر دیر (مانندنیوز)محکمہ اینٹی کرپشن کی تعاون سے ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے انٹی کرپشن کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدالولی خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد،اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر صحت علی سمیت مختلف محکموں کے افیسرز،سکولز کے پرنسپلز،اساتذہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی,سیمنار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیمنار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدالولی خان ودیگر مقرر ین کا کہنا تھاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن (اینٹی کرپشن ڈے) منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا اور یہ جاننا ہے کہ عالمی معاشرے پر بدعنوانی کے کتنے خطرناک اثرات رونما ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان ”بدعنوانی کے خلاف عالمی اتحاد“ رکھا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے اوراقوامِ متحدہ نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بدعنوانی کے خلاف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر اتحاد کو فروغ دینے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تخلیقی حل تلاش کرتے ہوئے جیت کی طرف سفر جاری رکھنا ہوگا تاکہ ہم اطمینان حاصل کرسکیں کہ ملک کے قیمتی ذرائع عوام کے لیے استعمال ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اج کے اس پروگرام کا مقصد یہ شعور کی بیدار کرنا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ وقت کا تقاضہ ہے،تقریب کے اختتام پر ایدیشنل دپٹی کمشنر ودیگر مہمانوں نے تقریب میں شریک طلباء میں محکمہ سپورٹس لوئر دیر کی طرف سے اعزازی شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیئے