دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے خصوصی ہدایت پر تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سّید عامر علی شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی ڈی وتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر حاجی بادشاہ زادہ،نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر شرینگل،تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل عملہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفسران نے کہا کہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے۔ موصوف نے اپنے تعیناتی کے عرصے میں بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ایک اچھے آفیسر کی کامیابی بھی یہی ہے کہ جہاں بھی اپنے فرائض منصبی نبھائیں اس کے جانے کے بعد لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔انہوں نے سب ڈویژن شرینگل کے لوگوں کیلئے کیجانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے روایتی تحائف پیش کرکے عزت اور احترام کے ساتھ رخصت کیا۔