دیر بالا (مانند نیوز)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے احکامات کی روشنی میں ضلع دیر بالاکے مختلف علاقوں میں صفائی مہم جاری ہیں۔ ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں سب ڈویژن واڑی کے مختلف جگہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا۔تحصیل میونسپل آفیسر حذیفہ ظہیر کے زیر نگرانی ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے خصوصی آپریشن کامیابی کیساتھ جاری ہیں۔ ٹی ایم او واڑی کا کہناہے کہ ٹی ایم اے ہر صورت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صفائی قائم رکھنے کیلئے سنیٹیشن عملہ کے ساتھ تعان کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔اس کے علاوہ دیر سپورٹس سٹیڈیم سمیت شہر کے مختلف جگہوں سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے اٹھا لیا گیا۔ جبکہ تحصیل براول میں بھی مختلف جگہوں کی صفائی کی گئی۔ تحصیل میونسپل آفیسر نے براول میں صفائی مہم کے دوران مساجد،سکولز،ہسپتال اور مختلف مارکیٹس چیک کیے جس پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملہ کو تاکید کی کہ جاری مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دن رات ایک کرکے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے