دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نعمان پرویز نے کامبٹ بازار کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے دوکانوں میں نرخ نامے، صفائی، زائد المیعاد اشیاء وغیرہ چیک کی، خلاف ورزی کرنے پر ایک بیکری کو سیل کیا گیا۔نرخنامہ نہ رکھنے پر کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیل ثمرباغ میں مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔ پٹرول پمپس میں آگ بجھانے والے آلات،واشرومز اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔جب کہ گیج ٹھیک نہ رکھنے پر ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ عوامی شکایت پر دامتل روڈ کا دورہ کیا جہاں سڑک پر میٹریل پڑا تھا،ٹھیکہ دار کو ہدایات جاری کی گئی کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر میٹریل ہٹا دیں ورنہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حمزہ عباس نے بازار ثمرباغ کا دورہ کر کے اشیاء ضروریہ/خوردنوش کے قیمت، معیار اور وزن کے معائنہ کیساتھ ساتھ دکانداروں کیساتھ غیر قانونی پلاسٹک کی تھیلی ہونے کا جائزہ بھی لیا۔ ناقص صفائی، غیر قانونی پلاسٹک کے تھیلی، زیادہ نرخ وغیرہ پر دکانداران/ ملزمان کیخلاف وارننگ کیساتھ ساتھ کارروائی کر کے موقع پر جرمانہ عائد کروایا گیا۔