باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ماہانہ ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو فیض محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگء بلال نصیر، تحصیلدار خار ظاہر محمد، تحصیلدار وکیل خان فوکل پرسن نےPMRU شرکت کی۔ فوکل پرسنPMRUروح اللہ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹیریشن باجوڑ افسران کی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے تمام افسران کی ماہ نومبر اور دسمبر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام انتظامی افسران کو سروس ڈیلیوری میں مزیدبہتری لانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی۔