نوشہرہ(مانند نیوز) نوشہرہ کلاں ٹاون پولیس چوکی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چوروں نے گھر میں جھاڑو پھیر دی، چورلاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لیکر فرار،  شہری لوٹتا رہا اور پولیس بے خبر، اہل علاقہ میں خوف،معمول کی گشتیں نہ ہونے کے برابر عوام عدم تحفظ کے شکار علاقے میں پے در پے چوری کی وارداتیں اہلیان نوشہرہ کلاں نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کردیا واقعات کے مطابق نوشہرہ کلاں عثمان آباد کے رہائشی عزیر نامی شخص نے بتا یا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً4:00بجے 6نامعلوم چوروں نے ہمارے گھر کے دروازے توڑ کر ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کی تلاشی لی اور ہمارے گھر کا مکمل صفایا کرتے ہوئے وہی نامعلوم چور 6لاکھ روپے نقدی 6تولہ طلائی زیورات، ایک عدد پستول و دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوئے، واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کا واقعہ رونما ہو چکا تھا اور اور معمول کی گشتیں نہ ہونے کے باعثگذشتہ کئی ہفتوں سے نوشہرہ کلاں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضاٖفہ ہو ا ہے جس سے اہلیان نوشہرہ کلاں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام عدم تحفظ کے شکار ہو گئے ہیں جس پر اہلیان نوشہرہ کلاں نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے