بٹ خیلہ (مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ بٹ خیلہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو2022ء منعقدہ ہو ئی خوبصورت رنگا رنگ ایک روزہ سالانہ تعلیمی نمائش کا افتتا ح جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سید بختیار معا نی نے کیا حنیف خان میمو ریل کمیونٹی ہال بٹ خیلہ میں منعقدہ ایکسپو کے مہمان خصو صی جمعیت کے مرکزی جنرل سیکر ٹری اسد علی قریشی تھے جبکہ دیگر مہمانان میں ماہر تعلیم دائر یکٹر اکسفورڈ اکیڈ می امجد علی شاہ اسٹنٹ کمشنرشکیل احمد ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نور نوازخان کے علاوہ جمعیت صو بائی معاون قیم آفتاب حسین شاہد اور ناظم مقام اسا مہ احمد شامل تھے ایکسپو میں مختلف نجی و سر کاری سکولوں کے طلبا ء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف سر گرمیوں سیرت النبیﷺ ٹیسٹ پیٹنگ تقریر ی مقابلے اور نیلام گھرمیں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا نمائش میں مختلف سٹا ل بھی لگائے گئے تھے جن میں شر کاء نے گہر ی دلچسپی لی کیمرج پبلک سکول خار کی طالبہ فائزہ مشتاق نے سیرت النبی ﷺ ٹیسٹ کے شریک316طلبا و طالبات میں پہلی پوزیشن حا صل کی