وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے تمام تحصیلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا،پولیو مہم کیلئے ڈی پی او کے سخت ہدایات کے مطابق سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کیلے مختلف علاقہ جات میں چار سو سے زائد پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس تعینات کیے گئے تھے، تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کی جاتی رہی،ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے تمام افسران اور اہلکاران کو بہترین سکیورٹی ڈیوٹی دینے پر شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وزیرستان پولیس نے بہت کم عرصہ میں ثابت کردیا کہ وہ بہترین فورس بن کے اُبھری ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلے تیار ہے ہیں تمام ایس ایچ او’ز ڈی ایس پیز اور اہلکاران داد کے مستحق ہیں اور مجھے اپنی فورس پہ فخر ہے، وزیرستان پولیس کو بہتر سے بہت جلد بہترین بنادیا جائیگا بہت جلد مزید جدید ہتھیاروں سے لیس کردیا جائیگا، وزیرستان پولیس ناکہ صرف میری اُمیدوں پر پورا اتری پے بلکہ عوامی حلقوں میں بھی سراہا جارہا ہے،پولیو کے دوران دن رات ایک کرکے امن و امان برقرار رکھنے پر مجھے اپنی فورس پر فخر ہےتاہم مجھے خوشی ہے کہ میں ایسی بہادر دلیر جوان و افسران رکھنے والی فورس کو کمان کررہا ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے