ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخواکے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی کی ہدایت پر تمام یونین کونسلوں میں ہفتہ صفائی مہم شروع کر رکھی ہیں جوکہ پورا ہفتہ جاری رہے گی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا صفائی نصف ایمان ہے اور اپنے اردگرد موحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں۔انہوں نے تمام ٹی ایم اوز کے صفائی عملے کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلع ملاکنڈ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی پر بھر پور توجہ دیں۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور کوڑا کرکٹ اور دیگر گند کو ہٹا کر ٹھکانے لگا دیا جائے۔