باجوڑ (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے زیر قیادت منشیات کیخلاف جاری آپریشن میں سرکل ڈی۔ایس۔پی ستار خان اور ایس۔ایچ۔او واڑہ ماموند ہنر خان کے نگرانی میں قائم ناکہ بندی میں دوران تلاشی 2 ملزمان کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ وڑہ ماموند میں درج رجسٹرڈ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ منشیات کے خلاف پچھلے کئی دنوں سے پولیس جوان مسلسل کامیاب کارروائیاں کررہے ہیں۔