تخت بھائی(مانند نیوز) پولیس کا ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن۔ایس ایچ او ریاض خان اور ایس ایچ او ربنواز خان کی قیادت میں تھانہ شیر گڑھ اور تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی تین منشیات فروشوں صدام حسین سکنہ افضل امام کالونی، نیاز علی سکنہ کوٹ جھونگڑے اور امیر محمد سکنہ چمن کلے تخت بھائی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 992گرام چرس،210گرام ہیروئن اور 122گرام آئس برآمد ہوکر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدما ت درج کئے گئے۔