تخت بھائی(مانند نیوز) تھانہ لوند خوڑ پولیس نے ایس ایچ او خائستہ خان کی قیادت میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی چار ملزمان ساجد سکنہ ہاتھیان، کمال، امیر نواس ساکنان پاتوڑک کاٹلنگ اور کریم سکنہ سجن کلے کو گرفتار کرکے مجموعی مقدار میں 1762گرام چرس اور 94گرام آئس برآمد ہوکر گرفتار ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات کے خلاف ڈی ایس پی تخت بھائی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی۔