ہری پور (مانند نیوز)پراجیکٹ ڈائیریکٹر لینڈ کمپیوٹرایزیشن اور ڈپٹی کمشنر ہری پور فواد خا ن کی خصوصی ہدایت پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور عمران خان نے لینڈ کمپیوٹرایزیشن کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لییاجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو, ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹابیس اور پراجیکٹ مینیجر سسٹمز لمیٹڈ نے شرکت کی۔لینڈ کمپیوٹرایزیشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور صوبائی حکومت کے واضح احکامات کی روشنی میں عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈیٹابیس کو مزید مواضعات میں آن لائن سروسز مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔اب تک 188 مواضعات سروس ڈیلیوری سنٹر ہری پور خانپور اور غازی میں آن لائن ہو چکے ہیں اور باقی کے کے مواضعات بھی جلد آن لائن کر دئیے جائیں گے۔قبل ازین محکمہ مال ہری پور میں عرصہ دراز سے تقسیم کے فیصلہ جات پر بقایا نقشہ ج کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور عمران خان نے تحصیلداران ہری پور اور گردآوران ہری پور سے ایکاجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اعجاز خان جدون نے بھی شرکت کیاجلاس کے دوران نقشہ ج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تحصیلداران نے پیش کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ریونیو اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ نقشہ ج جو پٹواریان کے پاس بقایا ہیں ان کو اندر ایک ماہ تیار کروا کر متعلقہ عدالتوں میں جمع کروائیں. نقشہ ج کی پراگرس کے حوالے آئندہ لگا تار ہر 15 دن کے بعد میٹنگ کی جائے گی. اس کے علاوہ خانہ کاشت کے انتقالات اور شاملات کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے