ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کا ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک رات کے وقت دورہ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈاکٹرز کی مدد سے مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی۔میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے تمام تر ڈاکٹرز صاحبان کو بتایا کہ ہسپتال میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر مریض کو سب سے پہلے سلام کرنا ہے اور لفظ ”تم” کی بجائے لفظ ” آپ” کے استعمال کو اپنی عادت بنائیں۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ انچارج شعبہ ایمرجنسی ڈاکٹر ماجد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر منان، میڈیا مینجر ملک سیف اللہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹروں کی جانب سے کئے جانے والے علاج معالجے کا تفصیلی جائزہ لیا۔میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے ایمرجنسی میں مریضوں سے خود ملاقات کی اور ان  کو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا.میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے انچارج شعبہ ایمرجنسی ڈاکٹر ماجد سے ایمرجنسی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تفصیلی بات چیت کی۔ہسپتال کا اچانک دورہ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور عملے کو درپیش مشکلات کا خود جائزہ لیا جا سکے۔ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کرنے کا مقصد گلگت، آزاد کشمیر، اور پورے ہزارہ سے آنے والی عوام کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے