کر ک (مانند نیوز)  وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ طلباء کیلئے سب سے اچھا مشغلہ کتاب بینی ہے اور کتاب سے دوستی ہی انکی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ سیمنار کا انعقاد یونیورسٹی کے لیٹریری سوسائٹی نے کیا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نےکتاب بینی کے حوالےسے سمینار منعقد کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں مطالعہ کئے بغیر کامیاب ہونا ناممکن ہے ۔انھوں نے دنیا کی ترقیافتہ اقوام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے اتنی ترقی کی لیکن کتاب سے دوستی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔انھوں نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی اعلان کیا کہ آج کے بعد یونیورسٹی لائبریری رات دیر تک کھلی رہے گی تاکہ طلباء آکر اس سے استفادہ کرسکیں۔۔سیمنار سے اپنے خطاب میں معروف ماہر تعلیم ساجد رحیم سجاد نے  کہا کہ مطالعے اور صحیح مطالعے کا ادراک وقت کی اہم ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی اہمیت اور استعمال سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان کے لئے کتاب کو بھی تلف نہیں کیا جاسکتا۔۔سیمنار میں شریک طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے شعبہء انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر سید حنیف رسول کاکاخیل نے کہا کہ کتاب علم و دانش کا منبع ہے، اور اس سے دوری ہمیں اندھیروں میں دھکیل دے گی۔۔انھوں نے طلباء پہ زور دیا کہ وہ آج سے ہی تہیہ کرلیں کہ وہ مطالعہ کو اپنی زندگی کا اہم جزو بنائیں گے اور آج سے ہی ایک نئے عہد کیساتھ مطالعے کا آغاز کرینگے۔۔ انھوں نے کہا کہ مطالعے کے عادی طلباء زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، انھوں نے طلباء کو تجویز دی کہ وہ مطالعے کیلئے ایسی کتب منتخب کریں جو  انکی عملی و پیشہ ورانہ زندگی میں مددگار ثابت ہوں، اور ساتھ ساتھ وہ اس سے لطف بھی اٹھا سکیں ۔لیٹریری سو سائٹی کے آرگنائزر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے لیکچرزمحمد انور خان نے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تجویز دی کہ وہ تعلیمی اداروں کے اندر اور شہروں میں موجود پبلک لائبریریوں سے زیادہ سے زیادہ فایدہ حاصل کریں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے