لوئر چترال (مانند نیوز)ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ سجاد خان کے  ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال ناصر محمود نے  ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال کی جانب سے چترال کے دور دراز علاقوں اور چترال ٹو پشاور سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی خصوصاً موسم سرما میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے بارے میں بتایا۔  ٹریفک پولیس نے مختلف ٹرانسپورٹ سٹینڈز اور چیک پوسٹوں پر اگاہی مہم چلائی تاکہ ٹریفک حادثات کا روک تھام ممکن ہوسکے کیونکہ حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور مالی نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کے مطابق ٹریفک قوانین بارے اگاہی دینا ضروری ہے تاکہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی پہلا قدم ہے۔  ٹرانسپورٹ یونین انتظامیہ اور ڈرائیور حضرات نے لوئر چترال میں ڈی پی او کی طرف سے شروع کردہ ٹریفک آگاہی مہم کو سراہا اور انتظامیہ  کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے