ایبٹ آباد (مانند نیوز)ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کے زیر اہتما م نکھرا ایبٹ آباد صفائی مہم۔ہفتہ صفائی کے دوران پینے کے پانی کی اہمیت کے پیش نظر پانی کی صفائی کے حوالے سے دوڑ ندی کی صفائی۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی یوتھ افیئرز، سول ڈیفنس اور واسا ایبٹ آباد کیتعاون سے دوڈ ندی حویلیاں کی صفائی۔مہم کے دوران گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کے بچوں نے شرکت کی اور ندی کی صفائی انجام دی۔مہم کا مقصد طلبہ و شہریوں میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-2 حویلیاں لبنی اقبال کی زیر نگرانی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی، ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے صفائی انجام دی گئی۔ مہم کے دوران  ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ سکولز،پرائیویٹ سکولز مارننگ روٹس سکول سسٹم کے طلبہ و طالبات نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔  مم کے دوران ٹی ایم او حویلیاں، ٹی او آر حویلیاں عائشہ طاہرہ، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز طلال سلیم، ڈپٹی مینجر واسا عمر سواتی اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں صفائی مہم جاری ہے جس میں ٹی ایم ایز، واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کپمنی، کینٹونمنٹ بورڈ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر تمام محکمہ جات مل کر صفائی مہم کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، کوڑا کرکٹ کوڑا دان یا مقرر کردہ مقامات پر  چھوڑیں تا کہ متعلقہ محکمہ جات صفائی کا کام بخوبی انجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے