پبی (مانند نیوز) امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تھانہ جلوزئی کے حدود میں سماج دْشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔04 اشتہاری، 01 منشیات فروش اور 09 مشتبہ گرفتار۔اسلحہ و منشیات برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پائیدار امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد  کیخلاف سرچ ایند سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔تھانہ جلوزئی کی حدود میں ڈی ایس پی پبی انعام جان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جلوزئی آیاز خان،ایس ایچ او تھانہ اضاخیل جمشید خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران04 مجرم اشتہاریوں اور01 منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔لیڈیز پولیس  کے ہمراہ مشکوک افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران  09 مشتبہ کو تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 پستول اور 02 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ضلع میں دیر پا امن کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے