شانگلہ(مانند نیوز) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرو وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نو سال سے نالائق ٹولے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، صوبہ دیوالیہ ہورہا ہے اور عمران خان لانگ مارچ کی کال دے رہا ہے، عمران خان جو کہتا ہے خود اس پر عمل نہیں کرتا آپ اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کرتے ڈیلی میل نے شہباز شریف پر لگے الزامات کی معافی مانگ کر تحریک انصاف کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا، عمران خان اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر ریاست کو کمزور کر رہا ہے جس کا نقصان پورا ملک برداشت کررہا ہیں۔ان نالائقوں نے اپنے تین سالہ مدت حکومت میں ملک کو تباہ و برباد کیا،معیشت کو آخری حد تک پہنچایا اور ہر محاظ پر ناکام ہوئے۔اداراروں کو متنازعہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اب عوام ان کی مزید ڈراموں میں آنے والی نہیں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے جمعرات کے روزشاہ پور کانا میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیتی تقریب میں پیپلز پارٹی کے سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری اور پورا مکا کوٹ خاندان  اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں لیگی قافلے میں شامل ہوگئے،شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ نو سال سے نالائق ٹولے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، صوبہ دیوالیہ ہورہا ہے اور عمران خان لانگ مارچ کی کال دے رہا ہے، عمران خان جو کہتا ہے خود اس پر عمل نہیں کرتا آپ اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کرتے ڈیلی میل نے شہباز شریف پر لگے الزامات کی معافی مانگ کر تحریک انصاف کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا، عمران خان اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر ریاست کو کمزور کر رہا ہے، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ وادی کانا اور دیگر علاقوں میں مختلف بجلی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی،شمولیتی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان و دیگر ضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے لیگی قافلے میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں بھی پہنائی۔اس سے پہلے انجینئر امیر مقام نے کوزہ الپوری میں بخت منیر اور اسکے خاندان کو مسلم لیگ میں شامل ہونے پر پارٹی کیپ پہنائے اور انھیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے