وانا (مانند نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے اعلان کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا کے زیرِ اہتمام رستم بازار وانا میں ایم این اے علی وزیر کی رہائی کیلئے اختجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جسمیں سیاسی جماعتوں، پشتون تحفظ موومنٹ، قومی مشران و نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایم این اے علی وزیر کو دوسال پہلے پشاور سے گرفتار کیا گیا جو ابھی تک جیل کی زندگی کاٹ رہے ہیں۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ایم این اے علی وزیر کی گنا یہ ہے کہ وہ صرف اور صرف امن کی بحالی کی بات کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم این اے علی وزیر کے خلاف جھوٹے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جو وزیرستان کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔انہوں نے جمشید وزیر اور طارق وزیر کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے اور مکمل پائیدار امن کے لیے جدو جہد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت اپنی سرزمین پر دہشت گرد یا دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں عوام کسی بھی قسم کی دہشت گردی قبول نہیں کریں گے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اگر لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں کسی بھی صورت دہشت گردی کی کوشش، حرکت یا دہشت گردوں کی سرپرستی کی گئی، تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور کسی بھی راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایم این اے علی وزیر کی گرفتاری پوری قوم کی آواز کو دبانا کی مترادف ہے، مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ایم این اے علی وزیر کی رہائی کیلئے مکمل اقدامات اٹھائے، اور مزید اس ظلم سے ہمیں نجات دیں۔