چترال (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس دیر اپر میں صوبائی حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے جاری انٹر کانسٹیٹونسی گیمز  2022 کے ڈویژنل چمپین شپ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ میں چترال اپر اور لوئر کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ چترال اپر کی ٹیم نے چترال لوئر کی ٹیم کو 3 کے مقابلے 5 گولوں سے شکست دیکر ڈویژنل چمپیئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر چترال اپر عثمان سیرنگ کی نگرانی میں اپر چترال کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بڑی سرکاری ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ ٹیم کی کوچنگ  محمد رسول اور کپتانی کامران کر رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ پاکستان کلر عالمگیر غازی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے اپر چترال کی ٹیم اب پشاور میں صوبائی چمپئن شپ کے لئے قسمت آزمائی کر یگی۔ گروپ انتظامیہ اور ممبران اپر چترال کی ٹیم ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عثمان سیرنگ اور کوچ محمد رسول کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے