لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد ہواجس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان,تحصیل میئر دروش,سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی۔عوام نے اپنے مسائل ڈی سی کے گوش گزار کئے۔ جن میں بجلی سے متعلق مسائل,واٹر سپلائی سکیم,دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی,ٹرانسپورٹ کرایوں کا مسلہ,شیشی کوہ روڈ کی مرمت کا مسلہ,مدکلشٹ ویلی کے لیے دوائیوں کا کوٹہ بڑھانے کا مسلہ,این ایچ اے روڈ پہ ناقص کام,مقامی لوگوں کو پرمٹ کا اجراء,سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی اور سپیشل افراد کے لیے الگ کچہری کا تقاضہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کے سارے مسائل سننے کے بعد کچھ مسائل موقع پہ حل کئے۔بعض مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات کی اور ڈی سی نے علاقہ عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کی حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے۔عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کر دیے جاینگے اور سپیشل افراد کیلئے بہت جلد الگ کچہری کا انتظام بھی کیا جائے گا۔عوام نے کھلی کچہری کو سراہا اور ائندہ بھی علاقے میں اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی۔