سوات (مانند نیوز)سبحان اللّٰہ کی شاندار کامیابی پورے پولیس کیلئے باعث افتخار ہے،ار پی او ملاکنڈ سجاد خان ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے دیر لوئر پولیس کے زیر تربیت پولیس نوجوان سبحان اللہ ساکن لقمان بانڈہ خال کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے تحت بی ایس پولیٹیکل سائنس امتحانات میں پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور انکے لئے اس شاندار کامیابی پر نقد انعام کا اعلان کرکے انھیں توصیفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ہے،ار پی او نے پولیس نوجوان کو ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات مدعو کرکے انہیں ان کی اس شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ار پی او نے اس موقع پر پولیس نوجوان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے محنتی اور قابل نوجوانوں پر فخر ہے،انھوں نے کہا کہ پولیس فورس میں ایسے نوجوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اپنے ادارے کیلئے عزت وتکریم کا نام کمائے،انھوں نے کہا کہ سبحان اللّٰہ کی شاندار کامیابی یقیناً پولیس فورس کیلئے بحثیت مجموعی اور ملاکنڈ ریجن کیلئے خصوصی طور پر افتخار کی بات ہے،