ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلام مروت نے کہا ہے کہ دیگر تمام شہریوں کی طرح اقلیتی بہن بھائیوں کو بھی بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری زمہ داری ہے۔معاشرے کی بہتری کے لییبین المذاہب ہم آہنگی، باہمی بھائی چارہ، رواداری، مساوات نہایت ضروری ہیں جن کے بغیر ایک مضبوط معاشرے کی تکمیل ناممکن ہے۔ہر سال کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں کرسمس سے پہلے بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد یقینی بنایا جاتا ہے جس میں تمام مکتبہ فکر کے علمائے اکرام اور اقلیتی نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد بروز جمعہ بمقام جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں ہوا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد علمائے اکرام، پاسچر، فادر، عام شہریوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کانفرنس  میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقررین کی جانب سے  انسانیت کی بنیاری اقدار، باہمی بھائی چارے، ہم آہنگی کے موضوعات پر تفصیل سے بحث ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے بین الامذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی زمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے تمام انسانوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے برابر قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی بھائی چارہ، رواداری، مساوات نہایت ضروری ہیں جن کے بغیر ایک مضبوط معاشرے کی تکمیل ناممکن ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبد الواجد، یوتھ افیئرز آفیسر طلال سلیم، ڈی ایف سی ایبٹ آباد شاد محمد، کرسچن، ہندو مذہبی رہنماوں بھی موجود رہے۔کانفرنس کا مقصد مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہم آہنگی، باہمی بھائی چارے، مساوات پیدا کرنا تھا۔ ریاست کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور انکے حقوق کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے۔ معاشرے کی بہتری کے لیے بین المذاہب آہنگی انتہائی ضروری ہے تا کہ معاشرہ امن و امان کے ساتھ آگے بڑھے اور شہریوں کی زندگی بہتر بنائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں بھی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد جاری رہے گا تا کہ معاشرے کے تمام اقلیتی افراد کو انکے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی اور برابری کا احساس دلایا جاے  اور معاشرے کے اندر ضروری بنیادی حقوق کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان، برابری، خوشخالی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے