وانا (مانند نیوز) جامعہ اسلامیہ اینڈ الحق اکیڈمی پبلک سکول شولام کے زیرِ اہتمام ششماہی امتحان اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جسمیں سیاسی جماعتوں کے قائدین، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مہمان خصوصی جماعت اسلامی لوئر وزیرستان کے امیر ندیم وزیر تھے۔ اس موقع پر مہتمم مولانا محمود خان حقانی کے علاوہ اساتذہ اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے مدرسہ و سکول کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلامیہ اینڈ الحق اکیڈمی پبلک سکول شولام کے پیشہ وارانہ انداز دیکھ کر یقین ہو گیا کہ یہ ادارہ دینی مدارس کے نصاب میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔ ادارے کی خدمات کی تفصیلات سن کر دنگ رہ گیا۔ اللہ منتظمین کوجزائے خیر دے، اور دیگر دینی مدارس کو یہ فکر نصیب فرمائے، اب یہ دور مسلکی تعصب کی ترویج کے بجائے دینی اور عصری علوم کے مشترکہ ماہرین تیار کرنے کا ہے ادارے کے دورے کی دعوت اعزاز سے کم نہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ یہ مدرسہ 40 سال پہلے اس پسماندہ علاقے میں مرحوم مولانا زرولی خان رحمتہ اللہ علیہ کی کوششوں سے تعمیر ہوئی تھی، اس کی کوششوں سے آج شولام کے غریب عوام کے سینکڑوں کی تعداد میں بچے علم حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مدرسہ جامعہ اسلامیہ اینڈ الحق اکیڈمی پبلک سکول شولام کے مہتمم مولانا محمود خان حقانی کا کہنا تھا کہ اگر اپ لوگوں نے محنت کو اپنا وطیرہ سمجھا، تو تاریخ گواہ ہے کہ غربت کبھی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا ہے، زندگی میں ہمیشہ بڑا ٹارگٹ رکھنا ہے، کیونکہ بڑے خواب دیکھنے والے لوگ ہمیشہ کامیابی کے منازل طے کرتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ باشعور ہونا چاہیئے۔ ہمیں اس تعلیم کی ضرورت ہے جس سے علاقے میں انقلابی رونق آسکتا ہے۔ اگر کبھی بھی آپ لوگوں کو تعلیم کی راہ میں کسی مشکل کا سامنا ہوجائے تو کبھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔آج کے لوگ اپ کو اپکی سٹٹس کے مطابق دیکھتے ہیں، اپ لوگوں میں مستقبل کے، علمائے کرام، افیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز وغیرہ نظر اتے ہیں، لیکن کامیابی کیلئے محنت کی سیڑھی کو پار کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے