بٹ خیلہ (مانند نیوز)جمعیت علما اسلام ملاکنڈ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری وی سی پلئی کے امیر کونسلر قاری انورشیرنے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے ممکنہ نفاذاور لیوی فورس میں خلاف میرٹ من پسند افراد کی بھرتی کو مستردکر دیا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے ضلع میں قائم طالبات کے سینکڑوں دینی مدارس کے منتظمین کو بلاوجہ تنگ کر نے اور محکمہ تعلیم میں قوائد کے بر عکس تبادلوں سے پیداہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا کیونکہ مسائل اور ناساز گا ر ماحول میں طلبا وطالبات اور اساتذہ بہتر طریقے سے کام نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے ہماراپورا معاشرہ اور مستقبل سخت متاثر ہو رہا ہے انھوں نے حافظ حسین احمد اور نواب اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کیااور دونوں رہنماؤں کی سیاسی بصیرت اور تجر بے کو جے یو آئی کی دینی وسیاسی جدوجہدکیلئے انتہائی اہم اور سودمند قرار دیاانھوں نے حاجی غلام علی کوبحیثیت گو رنر خیبر پختونخواعہدہ سنبھالنے پر انھیں مبارکباد دی اور ان جیسی ہر دلعزیز اورمعاملہ فہم شخصیت کا گورنر بنناصوبے اور عوام کیلئے نیک شگون ہے۔