نیویارک(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے مگر ہم خود کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیویارک میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہم خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اپنے وسائل سیلاب متاثرین پر خرچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی آواز یہاں پہنچائی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئیں، وہ اب نہیں ہوں گی۔وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ہمارا حکومتی اتحاد پر عزم ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں، دہشت گردی کے مرتکب نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین، پاکستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے