واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ نے تاریخ کا سب سے بڑا 858ارب ڈالر کادفاعی بجٹ کرتے ہوئے اس کی سمری صدر بائیڈن کو بھجوا دی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ نے 858ارب ڈالر کا امریکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے جوکہ صدر بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کی رقم سے 45ارب ڈالر زیادہ ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بجٹ میں فوج کے لیے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بل کی حمایت میں 83جبکہ مخالفت میں پارلیمنٹ 11ارکان نے ووٹ ڈالا۔گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اور اب سینیٹ سے منظوری کے بعد اس بل کو وائٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے جہاں صدر بائیڈن اس بل پر دستخط کریں گے۔مذکورہ بل میں مالی سال 2023کے فوجی اخراجات کے لیے 858ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جن میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 4.6فیصد اضافے سمیت  ہتھیاروں، بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے جبکہ چین اور روس کے خطرات کا سامنا کرتے تائیوان اور یوکرین کی مالی مدد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کی دفاعی پالیسیوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر دفاعی بجٹ کا پاس کیا جانا ضروری ہے امریکی کانگریس 1961سے ہر سال یہ بل پاس کرتی ہے جو صدر کے دستخط سے قانون کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔واضح رہے کہ اس بل کے تحت سال2023میں یوکرین کو کم از کم 800ملین ڈالر کی اضافی سکیورٹی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ چین کے خلاف تائیوان کو مضبوط کرنے کے لیے تائیوان کو بھی اربوں ڈالر کی سکیورٹی معاونت فراہم کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے