کوالا لمپور(مانند نیوز ڈیسک) ملائیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اب تک 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید 10 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 65 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا بڑا تودہ مکانات پر گر گیا۔امدادی کاموں میں 130 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تودہ گرنے سے کئی گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے جس کے ملبے میں 90 سے زائد افراد دب گئے۔ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے 62 افراد کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے 13 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 23 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ملبے تلے اب بھی 10 افراد دبے ہوئے ہیں۔لاپتہ 10 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلسل اور غیر متوقع بارشوں کے باعث ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کل رات مسلسل بارشوں اور پہاڑوں سے سے اترنے والے پانی کے باعث ریسکیو آپریشن چار گھنٹے معطل رہا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے