پشاور(مانند نیوز ڈیسک) تھانہ گلبہار پولیس نے اہم کارروائی کے دوران سواریوں کی گاڑیوں میں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زین اللہ ولد عامر نوازضلع نوشہرہ نے تھانہ گلبہار پولیس کو سواریوں کی گاڑی میں لوٹنے کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایچ اوتھانہ گلبہار رفیق خان ملوث گینگ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شنا خت جھانگیر ولد اسد،عبدالبصیر ولد محمد نبی اور سجاد ولد غلام محمد سے ہوئی۔گرفتار ملزمان میں متنی،بازید خیل بڈھ بیر اور تیسرا ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے جوکہ سواریوں کی گاڑی میں شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کر دینے میں ملوث ہیں۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاجبکہ ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے