پاراچنار(مانند نیوز) پاراچنار شہر میں نئے ڈگری کالج بوائز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا رپورٹ کے مطابق ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار شہر میں دوسرے ڈگری کالج کا باقاعدہ طور افتتاح کیا گیاہے افتتاحی تقریب میں پاراچنار میں موجود سیول انتظامیہ عسکری قیادت سمیت پروفیسر اساتذہ کرام طلباء اور تحصیل چیرمین مزمل حسین بھی شریک ہوئے تحصیل چیرمین ایم ڈیبلیو ایم مزمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور وفاقی حکومتوں سے قبائلی علاقوں میں میں مزید تعلیمی اداروں کے قیام کی نہ صرف امید کرتے ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی کلیدی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں پاراچنار شہر کے ریٹائرڈ پروفیسر سید جمیل کاظمی نے کہاکہ قبائلیوں سے کیے گئے وعدے حکومت وقت پر پورے کرے قبائلی علاقوں میں لوگ تعلیم شعبہ صحت روزگار بنیادی سہولیات سے دیگر آضلاع کے مقابلے میں نہایت پسماندہ بالکل پیچھے رہ گئے ہیں جس پر پاکستانی حکومت بھی خبردار معلوم ہےآئندہ آنے والے وقت تک قبائل قوم پر امید ہے کہ ہماری پسماندگیاں قابل غور ہیں ہر لحاظ سے ایسے محرومیوں پر کام ہونا انتہائی لازمی ہے