تخت بھائی(مانند نیوز)تخت بھائی کے تاریخی گاوں ٹکر میں عوامی نیشنل پارٹی کے ناظم حمید خان کے گھر ڈاکہ دو درجن سے زائد ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوکر تمام افراد کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی زیوارت اسلحہ اور زمینوں کے کاغذات چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تمام ڈاکوں نے ایک ہی رنگ کے کپڑے اور ماسک پہنے ہوے تھے واقعہ سے پورے علاقے میں زبردست خوف وہراس اور ڈاکے کی خبر جنگل کی اگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گیا علاقے بھر کے نوجوان اور بزرگ ان کے رہائشگاہ پر پہنچ گئے ہیں پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تخت بھائی اور ایس ایچ او کے علاوہ ڈی پی او مردان بھی موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ بہت جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عوام کے کٹہرے میں کھڑے کریں گے واقعات کے مطابق تخت بھائی کے مشہور گاوں ٹکر میں رات کی تاریکی میں ایک درجن سے زائد ڈاکوں عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ناظم حمید خان ٹکر کے گھر میں داخل ہو کر گھر کے تمام افراد کو اسلحے کے نوک پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کئے گئے اور مبینہ ڈاکوں نے بھر کے تمام کمروں میں پڑے ہوئے تمام قیمتی سامان جن میں 22تولے سونا دو عدد کلاشنکوف،انگلش پستول،لیپ ٹاپ قیمتی موبائل سیٹ،زمینوں کے کاغذات کے علاوہ 35لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈاکے کی اطلاع ملتے ہی گاوں کے چھوٹے بڑے حمید خان کے رہائشگاہ پر پہنچ گئے ڈاکے کی وجہ سے پورے علاقے میں زبردست خوف وہراس پھیل گیا ہے پولیس سٹیشن تخت بھائی کو اطلاع ملتے ہی پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ڈی ایس پی تخت بھائی اور ڈی پی او مردان بھی متاثرہ گھر پہنچ کر ان کی داد رسی کی اور متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ بہت جلد واقعہ میں ملوث ڈاکوں کو گرفتار کر قرار واقعی سزا دیں گے پولیس سٹیشن تخت بھائی نے حمید خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ہے –

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے