تخت بھائی(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے ناظم حمید خان کے گھر پر ڈاکہ اور گھر کے بے خرمتی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اور معززین علاقہ کا ایک زبردست احتجاجی اجلاس  جواد ٹکر کے حجرے میں زیر صدارت تحصیل صدر سجاد خان منعقد ہوا جس میں ناظمین کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ جمعیت علماء اسلام انجمن تاجران کے علاوہ ٹکر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دہمکی دی کہ اگر سات دنوں کے اندر اندر ڈاکوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پھر ہم پورے ضلع مردان کے تمام اہم شاہراہوں کو بن کرکے دم لیں گے منعقدہ اجلاس سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر عمران ماندوری،   عوامی نیشنل پارٹی سابق ناظم جواد خان ٹکر،  عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری طارق خان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان خان مہمندملگری وکیلان کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما میاں طاہر ایڈوکیٹ،مقصود علی خان ایڈوکیٹ ممتاز دنشور ساجد ٹکر سابق ناظمین جواد خان ٹکر،قاضی محمد اقبال، حمید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک بار پھر پختونخوا کو دہشت گردوں کے حوالہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حمید خان کے گھر پر دو درجن ڈاکوں جنہوں نے ایک رنگ کے کپڑے اور مساک پہنے ہوئے تھے گھر میں داخل ہوکر ہماری باپردہ خواتین کو یرغمال بنا یا گیا ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہمکی دی کہ اگر سات روز کے اندر اندر واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو پھر ضلع مردان کے تمام شاہراہوں کو اس وقت تک بند کریں گے جب تک انتظامیہ ہمارے ملزمان حوالہ نہ کریں انہوں نے علاقے بھر کے عوام سے اپیل کی کہ ائندہ ہفتہ کے روز دو بجے جواد خان ٹکر کے حجرہ بلا تاخیر پہنچے اور یہاں سے احتجاج شروع کرکے دم لیں گے اس موقع پر محمد ایوب یوسف زئی بلال شیر خان میاں سعداللہ،لعل شرف خان جاوید ٹکرحاجی غلام رسول    پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی حبیب النجات عرف بجات.  حفیظ الرحمان، امتیاز احمد، یو سی جہانگیر آباد ناظم  ارشاد خان مہمند،اے این پی یو سی جہانگیر آباد آفتاب خان مہمند، لیاقت علی، اور فرہان ٹکر بھی موجود تھے-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے