کرم (مانند نیوز)کرم یونین آف جرنلسٹس کا پہلا باضابطہ اجلاس۔مختلف آمور پر تبادلہ خیال۔دسمبر کے اختتام تک حلف برداری کی تقریب پر کرنے پر اتفاق۔صدہ پریس کلب میں ہفتے کو کرم یونین آف جرنلسٹس کا پہلا باضابطہ اجلاس زیرِ صدارت عظمت علیزئی منعقد ہوا جس میں کابینہ ممبران سمیت صدہ اور پاراچنار پریس کلبوں کے دوسرے صحافیوں خصوصاًصدہ پریس کلب کے صدر اقبال حسین اقبال نے بھی شرکت کی۔ اقبال حسین اقبال نے پریس کلب آنے پر تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمدجمیل نے میٹنگ ایجنڈا پیش کیا۔،جس میں سر فہرست حلف برداری کی تقریب کا انعقاد،یونین کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن، آئین،ممبران کی طرف سے ماہوار فنڈ اور چند دوسرے آہم آمور زیر غور آئے۔سینئر صحافی اور اور صدہ پریس کلب کے صدر اقبال حسین اقبال نے تجویز دی کہ گذشتہ دونوں گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات میں صدہ اور پاراچنار  پریس کلبوں کی ری ہیبلیٹیش کے لیے فنڈنگ کا تحریری ڈیمانڈ کیا گیا ہے لہذا اسے بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔جس پر صدر عظمت  علیزئی نے تائید کرتے ہوئے کہا کہ صدہ پریس کلب انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے جو کسی بھی وقت انہی ساتھیوں کے اوپر گر کر جانی اور مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذا حکومت سے پہلا اور پر زور مطالبہ ہے کہ صدہ پریس کلب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز منظور کرکے پوری بلڈنگ کو از سر نو تعمیر کیا جائے۔اس موقع پر اقبال حسین اقبال،اسرار حسین بنگش،زاہد حسین،محمدجمیل اور عظمت علی خان علیزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے صحافیوں نے تجویز پیش کیا تھا کہ صحافیوں کا ایک مشترکہ فنڈ ہونا چاہئے تاکہ دوست ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشیوں میں نہ صرف شریک ہوں بلکہ کوئی بھی  بھی اپنے یونین کی طرف  کوئی بھی تعاون کر سکیں۔اس تجویز کو عملی شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممبر آراکین  پریس کلبوں کے ہوں یا یونین کے ماہوار پانچ سو روپے فی کس ہر مہینے جمع کریں گے جن کا آغاز رواں دسمبر کے مہینے سے ہی ہوگا اور پہلی قسط جنوری 2023 یکم سے دس تاریخ تک جمع کرنا لازمی ہوگا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممبر آراکین یہ پیسے اپنے متعلقہ پریس کلب میں جمع کریں گے۔مسلسل تین مہینے نہ جمع کرنے کی صورت میں ممبران کے ممبر شپ پر بات ہوگی اور  ان کی ممبر شپ روک دیا جائے گا۔تمام دوستوں کی رائے پر فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے حلف برداری کی تقریب ہوگی جس کے لیے اوورسیز،سمندرپار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو دعوت دی جائے گی۔حلف برداری کی تقریب کے انعقاد کے لیے ابھی سے تیاریاں اور ذمہ داریاں سونپ دی جائینگی۔انہوں نے کہا  کہ اس کے لیے ایک آئینی کمیٹی تشکیل دیں گے جو ٹائم فریم میں ان کے اوپر کام کرکے اس اہم مسئلے کو حل کرسکیں۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے باقاعدہ اجلاس ہوگا اور ہر تین مہینےمیں جنرل باڈی اجلاس بلایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے