نوشہرہ(مانند نیوز) کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، 6رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل نئے کابینہ کا چارج لینے تک موجودہ کابینہ اپنی ذمہ داریاں نبھا ئے گی، کسی کے خود ساختہ فیصلے اور سلیکشن منظور نہیں اجلاس میں فیصلہ اس سلسلے میں کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن خیبر پختونخواہ کا ایک اہم انتخابی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حاجی محمد اسماعیل خان منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع چارسدہ سے صدیق اللہ، ارشد خان، نعمان خان، ایبٹ آباد سے سردار طارق جان، کوہاٹ سے امیر خان آفریدی، وکیل خان شانگلہ سے نذر محمد، بونیر شاکر اللہ اور ٹل سے عباد اللہ سمیت نوشہرہ سے عامل جمیل، کرامت خان، سعید خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کے حقوق کے حصول کے لئے ہر قربانی دیں گے لیکن کیمسٹ برادری پر کسی کو اپنے خود ساختہ سلیکشن کے فیصلے تسلیم نہیں کریں گیا، اجلاس میں متفقہ طور پر 6رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں خلیل الرحمان، شعیب، امیر خان، سردار طارق، ارباب عنایت اور نعمان خان شامل ہیں جبکہ سیڈول بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق 31دسمبر،،،،،،، 3جنوری کو ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور 15جنوری کو انتخابات ہوں گے واضح رہے کہ موجودہ کابینہ نئے کابینہ کی جارچ لینے تک اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے