نوشہرہ (مانند نیوز)پاکستان پیلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ مودی سرکار دہشتگردوں کی پشت پناہی سے گریز کریں کیونکہ پاکستانی عوام بھارت جارحیت کے خلاف پوری طرح متحد ہے بھارتی وزیر اعظم مودی حقیقی معنوں میں قصائی ہے کیونکہ انہوں نے کشمیر کے نہتے اور معصوم مسلمانوں پر جو مظالم ڈالے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، موجودہ وفاقی حکومت مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے حصول اور انکی جدوجہد آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بس بہت ہو چکا مزید بھارت کے دہشتگرودوں اور ایجنٹوں کا پاکستان میں چائے پانی بند ا ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اللہ، سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان اور تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس خان نے نوشہرہ پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ایک بڑے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھا دیا تو بھارت برا مان گیا اور پورے ملک ماتم شروع کردی کیوں بھارت دہشتگرد نہیں ہے جس کی بڑی دلیل 1947سے لیکر اب تک ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار جیسے شرمناک واقعات میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں میں ہیں اور نہ صرف مودی سرکار بلکہ دیگر حکومتوں میں بھی ان کو حکومت وقت نے اپنی انکھوں کا تارا بنا دیا ہے اگر بھارت اور مودی سرکار بھول گیا ہے تو پاکستان کے عوام سمیت شہیدوں کا وارث بلاول بھٹو زردای یا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن تو وہ نہیں بھول سکتے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تو خارجہ پالیسی بیان کردی مودی کیوں آگ بگولہ ہو رہا ہے، مودی سنو تیرے یار نیازی کا دور نہیں کہ بھارتی دہشتگردوں، راء کے ایجنٹوں کو چائے پانی پیش کی جاتی اب بہادر ماں کا بہادر بیٹا ملک کے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی انہوں نے مزید کہا پوری قوم بہادر ماں کے بہادر بیٹے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے مودی میں دم ہے تو جو کرسکتا ہے کرلیں