نوشہرہ (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں توڑ کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کردیا ہے کیونکہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کرکے اس قوم پر ڈاکوں اور لٹیروں کو مسلط کردیا گیا ہے قوم ان چوروں نے تنگ تھی اس لئے انہوں نے 2018کے انتخابات میں ان کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو اپنی امنگوں کا ترجمان چنا پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں ایک ہی روز توڑ دی جائیں گی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں ان خیالا کا اظہار انہوں نے اے ایس سی کالونی نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شہزاد امین ایڈوکیٹ کا مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد ابرار خان، سابق تحصیل نائب ناظم زرعالم خان،، حاجی سید علی خان، اور دیگر بھی موجودتھے جبکہ تقریب سے شہزاد امین ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا پرویز خان خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کا اقتدار کی بھاریاں دے کر ملک میں لوٹ مار کرکے قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کردیتے ہیں عمران خان نے نواز، زرداری کی بھاریاں بند کردئیں انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ نے ایک سازش کے تحت عمران خان کی حکومت ختم کردی اور قوم پر دوبارہ چور، ڈاکو، لٹیرے مسلط کردیئے ان چوروں، ڈاکوں نے چند ماہ کے دوران ملک کی امن و امان کی صورتحال کو ابتر بنا دیا یہاں تک کہکوئی محفوظ نہیں عمران خان نے اس قوم کوسیاسی، سماجی اور اقتصادی شعور دیا کیونکہ قرض قوم کے نام پر لی جاتی ہے اور تجوریاں نواز، زرداری کی بھری جا رہی ہے اور عمران خان نے یہ سلسلہ بند کر دیا تھا یہی وہ تکلیف ہے نواز زرداری سمیت مولانا کوکہ عمران خان کہاں سے آیا کیونکہ یہاں تو قوم، غربت، روٹی کپڑا مکان اور اسلام کے ناموں پر عوام کو لوٹا جا رہا تھا۔