شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کے سنیئر رہنماو صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ٹی  ایم حکومت نے نیب کو ختم کیا،پاکستان میں کرپشن کرنے والے اب واپس آرہے ہیں ان کو آئندہ انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ عوام نے ان کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے اور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔بیرون ملک سے آنے والے اس ٹولے کو این آر او ٹو مل چکا ہے اور اسی کے تحت ان کی یہاں آمد جاری ہیں،عوام ان کا بھرپور احتساب کرکے آئندہ بھی شکست سے دوچار کرے گی۔پی ڈی ایم ٹولااپنے کیسسز ختم کرنے کیلئے حکومت میں آئے اور اب نیب کو بھی مکمل طور پر ختم کردیا۔عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور عوام ان لٹیروں کا آئینہ دیکھا دے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکے روز دورہ شانگلہ کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جلسے سے بزرگ سیاستدان بابائے شانگلہ الحاج سید فرین خان،تحصیل ناظم الپوری وقار احمد خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کوز کانا میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار فضل سبحان اپنے خاندان،ساتھیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیاجس کو شوکت یوسفزئی،الحاج سید فرین و دیگر نے پارٹی کیپ پہنائے اور انھیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں سے مخالفین سخت پریشانی سے دوچار ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے۔ عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔شانگلہ میں عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اسلئے جوق تر جوق شمولیتے جاری ہیں۔ شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ سے پلاسٹک پائپ بجلی کے کمبھو اور ایکسویٹر کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے عوام ووٹ اب خدمت کی بنیاد پر دینگے، شانگلہ میں کاموں کا جھال بچھا دیا ہے تعلیمی اور سیاحتی میدان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے مواصلات کا نظام بہتر کیا جارہا ہے صوبائی حکومت کا مشن یے کہ پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں شامل کریں اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان بھرپور دلچسپی لے رہی ہے موجودہ حالات میں ملک بد ترین مالی مشکلات سے دوچار ہے ایمپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں لگی ہوئی ہے جب کہ ان کو ملک وقوم کا کوئی فکر نہیں ضمنی انتخابات میں عوام نے 14 جماعتوں کو مسترد کیا ہے اور آئندہ عام الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں حکومت بنائیگی عمران خان کی قیادت میں عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرینگے۔ہمارے مخالفین صرف تنقید اور پراپیگنڈے کررہے ہیں ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،شانگلہ کو ترقی دینے کیلئے ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔گزشتہ پچیس سالوں میں جو اقتدار میں رہیں انھوں نے شانگلہ کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی کی وجہ سے شانگلہ مشکلات کی دلدل میں پھنسا رہا۔آج اللہ کے فضل سے شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔پائپ اور ایکسیویٹر کے بجائے عملی ترقی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں شانگلہ کو پسماندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،انھوں نے کہا کہ شانگلہ کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام،سڑکوں کا جال بچھانا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ان کی کوشش ہے کہ ان علاقوں میں ڈسپنسریاں اور بی ایچ یوز بھی قیام کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے کانا کو تحصیل کا درجہ دے دیا ہے اور شانگلہ ڈیولپمنٹ آتھارٹی اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہیں،اس سے شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدلے گی اور عوام کو آسانیاں ہوگی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے