اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے اور ان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔بدھ کے روز ایوانِ صدرکے سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی قیادت اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو دہشت گردی سے آزاد کیا ہے، اسی جذبے سے دہشت گردی کی باقیات کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا،قوم ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے