لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس،اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال،سی اینڈ ڈبلیو حکام اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں ہونے والی بیوٹیفیکیشن کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیا گیا۔ڈی سی نے حکام کو کام کوالٹی کے مطابق،صاف شفاف طریقے سے کرنے کی ہدایات کیں۔سست روی کے شکار پروجیکٹس میں تیزی لانے کی اور جلدی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات کیں۔ڈی سی نے سست روی کے شکار پروجیکٹس پر متعلقہ اداروں سے تحریری وضاحت بھی طلب کی۔اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع بھر میں ہونے والی تمام ترقیاتی پروجیکٹس کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایات بھی کی۔