دیر لوئر (مانند نیوز)دیر لوئر کے کامبٹ و ثمرباغ بازار میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کی کاروائی، تقریباً 10 کلو غیر قانونی پلاسٹک کے تھیلوں کو ضبط کر کے دکانداروں کو وارننگ کیساتھ موقع پر جرمانہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد حمزہ عباس نے کامبٹ و ثمرباغ بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے بیکری کے گوداموں اور دکانوں میں موجود سامان کا معیار، صفائی ستھرائی اور نرخ کا معائنہ کر کے ایک کے خلاف ناقص صفائی ہونے پر کاروائی کر کے جرمانہ کیا گیا۔جبکہ سڑک کے احاطے میں واقع ہتھ گاڑیوں اور دوکان کے باہر پڑے ہوئے سامان کو روڈ احاطے سے ہٹا کر روڈ ٹریفک اور عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر سخت وارننگ کیساتھ جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے تقریباً 10 کلو غیر قانونی پلاسٹک کے تھیلوں کو ضبط کر کے دوکانداروں کو وارننگ کیساتھ موقع پر جرمانہ کیا گیا۔قصاب کے دوکانوں کا معائنہ کر کے قیمت زیادہ لینے اور صفائی نہ ہونے پر متعدد کو جرمانہ جبکہ دو کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام قصائیوں کو ہدایات بھی جاری کر دیئے گئے کہ گوشت کو جالی یا کپڑے سے ڈھانپ رکھے ورنہ مکمل بند کر دیا جائے گا۔