ایبٹ آباد (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی زیر نگرانی حلال فوڈ اتھارٹی، لائیو سٹاک کی جانب سے موبائل لیب کے زریعے دودھ کے ٹیسٹ، 07 دکانوں پر جرمانہ اور نوٹس جاری۔شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ دہی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈاکٹر رخسارلائیو سٹاک سپیشلسٹ اورڈاکٹر سجادنے سٹاف کے ہمراہ موبائل لیب کے زریعے فوارہ چوک، مری روڈ، لنک روڈ، کنج، کے ایریا میں دودھ کی دکانوں کا معائنہ اور ٹیسٹ کیا اور 07 دکانوں کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر جرمانہ اور نوٹس جاری کیے۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا، صفائی کا جائزہ اور کھانے کے معیار کا جائزہ اور ہوٹلز انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ دودھ دہی سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔