ایبٹ آباد (مانند نیوز)محکمہ آبپاشی میں ہزارہ سرکل کے قیام کی منظوری اعلامیہ جاری۔ہزارہ ایریگیشن سرکل میں ایک نیا ایریگیشن ڈویژن اور دو سب ڈویژن کا قیام۔صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ ہزارہ آبپاشی سرکل کا قیام وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی و رہنمائی سے ممکن ہوا ہزارہ ایریگیشن سرکل عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا نئے سرکل کے بننے سے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کو زراعت اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ان اقدامات کو زندگی کے تمام شعبوں نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے صوبائی وزیر آبپاشی نے اس بات پر زور دیا کہ آبپاشی کی کینالز اور لوگوں کی زندگی میں بہتری آئی گی اور موجودہ واٹر کورسز کو بہتر بنائیں گے واضح رہے کہ صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کی خُصوصی دلچسپی سے محکمہ آبپاشی خیبرپختونخواہ نے ہزارہ سرکل کے قیام کی منظوری دیدی ہے اس حوالے سے محکمہ آبپاشی نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے اضلاع پر مشتمل نیا سرکل قائم کیا گیا ہے جس کے لیے ایس ای کی آسامی تخلیق کی گئی اب ہزارہ ڈویژن کے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہونگے اسطرح ہزارہ ڈویژن میں ایک نئے ایریگیشن ڈویژن اور دو آیریگیشن سب ڈویژنز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔نئے ہزارہ سرکل میں مطلوبہ عملے کے ساتھ ایبٹ آباد میں ایک ایس ای تعینات ہو گا ہریپور میں دو سب ڈویژن ترناوہ اور سرائے صالح ہوں گے جس کی سربراہی ایگزیکٹو انجینئر (XEN) کریں گے۔ جبکہ داسو، بٹگرام اور مانسہرہ سب ڈویژن نئے قائم شدہ ایریگیشن ڈویژن مانسہرہ کے ماتحت کام کریں گے صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کے مطابق ہزارہ سرکل کے قیام سے ہزارہ ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کی مشکلات میں کمی آئی گی جبکہ آبپاشی سے متعلق انکے مسائل ہزارہ ہی میں حل ہونگے انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنکی قیادت میں صوبے بھر میں اصلاحات کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہزارہ ڈویژن کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری آبپاشی نے سمری متعلقہ حُکام سے منظور کروانے کے بعد ہزارہ سرکل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے مزکورہ سرکل میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہریپور، بٹ گرام، تورغر،اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولئی پالس کے اضلاع شامل ہونگے۔