ایبٹ آباد (مانند نیوز)گزشتہ سال کے دوران بھی ریسکیو1122 ایبٹ آباد نے 6269 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں.گزشتہ سال کے دوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو 510261 کالز موصول ہوئیں، جن میں 275255 معلوماتی/دیگر کالز شامل ہیں اور اس کے علاوہ کالز فضول اور فیک کالز شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سال2021 کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 6269 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں. ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 510361 کالز موصول ہوئیں،. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عارف خٹک نے سالانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 سال کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ میں 6298 حادثات میں 6532 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق سال2021 کے دوران ٹریفک حادثات کے 440، میڈیکل ایمرجنسی کے 4920، آگ لگنے کے 378،جرائم یا گولی لگنے کے 38، دیگر و ریکوری ایمرجنسی 543 واقعات, کورونا وائرس کی 08 ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ان ایمرجنسی واقعات میں 6532 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا. مختلف حادثات میں 57 افراد جان کی بازی ہار گئے..ریسکیو 22 11 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی سال 2022 کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 2004 ایمرجنسی میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 106 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ضلعے جبکہ 1898 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی ضلع میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا کہنا تھا کے ریسکیو کہنا تھا ریسکیو ایبٹ آباد کی ٹیم انشااللّہ ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گی اور ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت پہلے سے بڑھ کر کرے گی۔