ہنگو(مانند نیوز) زراعت کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ سے استفادہ کرنا ہو گا، فی ایکٹر پیداوار برھانے سے ہی ہم خوراک کی ضرویات پوری کر سکتے ہیں، کسانوں کی بر وقت رہنمائی اور دیگر معلوماتی سیمینارز کا انعقاد بھی ضروری ہے، صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات لائق ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید االلہ خان،ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ ڈاکٹر شاکر اللہ، سئینر ریسرچ افیسر زاہد سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہنگو محمد الطاف اور دیگر نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی میں اضافے کے لیے میگا فارمر گیدرنگ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔زراعت افس ہنگو میں منعقدہ سیمینار میں ضلع بھر سے کسانوں، اور ماہرین زراعت سمیت سکالرز نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر سئینر ریسرچ افیسر بارانی زراعت کوہاٹ زاہد اقبال، زراعت افیسر کوہاٹ کامران اللہ، زراعت افیسر کوہاٹ محمد شعیب، ڈسٹرکٹ زراعت ڈائریکٹر اورکزئی فائق اقبال،زراعت افیسر اورکزئی عرفان اللہ، ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت ہنگو محمد الطاف ڈویثزنل فارم سروس سنٹرکے کے صدر سید ناصراکبراورکزئی بھی موجود تھے۔میگا فارمر گیدرننگ سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید اللہ خان نے کہا کہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اس مقصد کے لیے کسانوں کی مناسبت تربیت اور رہنمائی وقت کا تقاضا ہے انہوں ے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کی کوششوں سے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ممکن ہے اور ہنگو انتظامیہ ایسے تمام اقدامات کی سر پر ستی کرے گی جن کا مقصد کسان کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی ہو گی۔فہید اللہ خان نے کسابوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو کر غزائی چیلنجز سے نمٹیں اور اپنی پیداوار بڑھائیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ ہنگو ڈاکٹر شاکر اللہ، ڈپٹی ڈایریکٹر زراعت ہنگو محمد الطاف، ریسرچ افیسرز ذاہد سلیم، زاہد اقبال اور دیگر مقررین نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے جن کی بدولت گندم سمیت سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ کسا وں کی آمدن میں بھی اضافہ یقینی ہو گا۔مقررین نے کہا کہ زراعت افس کے دروازے کسانوں کے لیے کھلے ہیں اور وہ ہر قسم کی رہنمائی کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔اس موقعہ پر کسانوں نے اپ ے مسائیل سے زراعت حکام کو اگاہ کیا ۔جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی