سوات (مانند نیوز)ضلع سوات میں 16 تا 20 جنوری 2023 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیااس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہم کے دوران ضلع بھر میں 299620 گھرانوں میں موجود 455659  بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 424 ایریا انچارج اور 98 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1928 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائینگے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 72 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و خو ص کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے