لندن(مانند نیوز ڈیسک) برطانوی پولیس نے نواز شریف کے گارڈ کیخلاف حملے کے الزام سے متعلق تحقیقات ختم کردیں۔ سیکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی کارکن نے شکایت کی تھی۔ہاتھا پائی کا واقعہ 2 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفتر سے نکل رہے تھے۔سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے کہا کہ پولیس نے 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ گارڈ کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔کمپنی کے مالک کے مطابق نوازشریف کی حفاظت اولین ترجیح تھی، دفاع میں گارڈ کو چوٹیں بھی آئیں۔پی ٹی آئی کے کارکن نے سیکیورٹی گارڈ پر بلاجوازحملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے