لاہور (مانند نیوز ڈیسک)اسپیکر سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 26 دسمبر کے بجائے 11 جنوری کو بلالیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، اور اسپیکر اسمبلی سبطین خان نے اجلاس 26 دسمبر کے بجائے 11 جنوری کو بلا لیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ہفتہ کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کو 11 جنوری 2023 تک ملتوی کردیا ہے۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 دسمبر 2022 دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کی درخواست پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پرویزالہی کو ان کی وزارت پر بحال کردیا تھا، اور عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔۔۔